ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  تہاڑ جیل میں خاتون قیدی سے عصمت دری، خواتین کمیشن نے میں دہلی پولیس کے سربراہ سے رپورٹ مانگی

 تہاڑ جیل میں خاتون قیدی سے عصمت دری، خواتین کمیشن نے میں دہلی پولیس کے سربراہ سے رپورٹ مانگی

Wed, 07 Aug 2019 22:51:29    S.O. News Service

نئی دہلی، 7 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) قومی خواتین کمیشن (این سی ڈبلیو) نے تہاڑ جیل میں بند ایک خاتون قیدی سے سپاہی کے ذریعہ مبینہ عصمت دری کے معاملے میں بدھ کو دہلی پولیس کے سربراہ کو فوری طور پر کارروائی کرنے اور ایک تفصیلی رپورٹ دینے کو کہا۔میڈیا میں آئی ایک خبر کے مطابق یہ مبینہ واقعہ تین اگست کو اس وقت ہوا جب 42 سالہ متاثرہ مغربی بنگال کے مرشدآباد کی ایک عدالت میں پیشی کے بعد دہلی واپس آ رہی تھی۔خاتون کی طرف سے پیر کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن تھانے میں درج کرائی گئی شکایت میں کے مطابق دہلی پولیس کے کانسٹیبل نے چلتی ٹرین بیت الخلا میں اس کے ساتھ بدفعلی کی۔یہ پولیس اہلکار اس کی حفاظت میں شامل ٹیم کارکن تھا۔اس کے ایک دن بعد اس نے تہاڑ جیل میں ایک ڈاکٹر کو اس واقعہ کے بارے میں بتایا۔کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق کیس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے این سی ڈبلیو نے دہلی پولیس کے سربراہ سے فوری کارروائی کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ داخل کرنے کو کہا ہے۔


Share: